دنیا

امریکی صدر ٹرمپ کے توہین آمیز ٹوئٹ پر چین کی کڑی نکتہ چینی

شیعت نیوز: چین کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں کورونا وائرس کی جگہ چائنیز وائرس کا لفظ استعمال کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

کورونا وائرس پر امریکہ اور چین کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ ک اکہنا ہےکہ کورونا وائرس چین سے پھیلا اس لئےاسے چینی وبا کہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: کورونا وائرس امریکہ کی پیداوار ہے۔ محمد الحوثی

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے امریکی صدر کی جانب سے کورونا وائرس کی جگہ چائنیز وائرس کا لفظ استعمال کیے جانے پر شدید برھمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکہ کی اندرونی مشکلات کے حل پر توجہ دینا چاہیے۔

گنگ شوانگ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں امریکی صدر کا ٹوئٹ چین کی بدنامی کا باعث بنے گا اور ان کا ملک ایسے کسی بھی لفظ کے استعمال کو ہرگز قبول نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملے

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کورونا وائرس کو چائنیز وائرس کا نام دیا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی امریکی عہدیدار نے کورونا وائرس کو چین سے منسوب کرنے کی کوشش کی ہو۔ اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی کورونا وائرس کو ووھان وائرس کا نام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے شام کے وزیر دفاع کے خلاف پابندی عائد کردی

کورونا وائرس سب سے پہلے چین کے شہر ووھان میں ظاہر ہوا تھا اور اب تک دنیا کے ایک سو ساٹھ ملکوں میں پھیل گیا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے یہ وائرس چین میں پھیلا ضرور ہے لیکن یہ مقامی نہیں بلکہ باہر سے لایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button