دنیا

روس اور چین کا ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ

شیعت نیوز: روس کی وزارت خارجہ نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی مدد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو موجودہ شرائط میں ایران کے خلاف ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے۔

روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکہ کی غیر انسانی پالیسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کے خلاف پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے اور اس موذی اور مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی پالیسی ترک کردینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا پاکستان کے قرضے معاف اور ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

دوسری طرف چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کنگ شوانگ نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر انسانی اقتصادی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ جاری

اس سے قبل چین کے صدر شی جین پینگ نے ایرانی صدر حسن روحانی کے نام اپنے خط میں چین کی طرف سے ایران کے مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ چين ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ظالمانہ اور غیر انسانی سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ روس اور چین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی بھر پور مدد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں امریکہ کا جھوٹ ظاہر ہو گیا۔ حسن نصر اللہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button