نواز شریف کے زرخریدغلام عابد شیر علی کی زائرین مقامات مقدسہ کے خلاف بدترین ہرزہ سرائی
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عابد شیر علی نے ایران سے وطن واپس آنے والے زائرین کو کورونا وائرس کے پھیلانے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایران سے سینکڑوں زائرین کو لیکر بسوں کا قافلہ کوئٹہ پہنچ گیا ہے ۔

شیعت نیوز: سعودی نوازسابق وزیر اعظم نواز شریف کے زرخرید غلام عابد شیر علی نے زائرین مقامات مقدسہ کے خلاف اپنے ٹوئٹر پیغام میں بدترین ہرزہ سرائی کرکے کروڑوں شیعیان حیدر کرار ؑ کے جذبات کو مجروح کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے بدنام زمانہ لیڈر عابد شیر علی نے پاکستان تحریک انصاف سے سیاسی اختلاف کی آڑ میں زائرین مقامات مقدسہ کے خلاف اپنی بغض اور کینے کا کھل کر اظہار کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس، جمعیت علمائے پاکستان کا ایران پر سے اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عابد شیر علی نے ایران سے وطن واپس آنے والے زائرین کو کورونا وائرس کے پھیلانے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایران سے سینکڑوں زائرین کو لیکر بسوں کا قافلہ کوئٹہ پہنچ گیا ہے ۔
اس نے کہاکہ ایران سے آنے والے زائرین کو کہاں قرنطائن کیا جائے گا؟ یا انہیں بیماری پھیلانے کیلئےعوام میں کھلا چھوڑدیا جائے گا؟حکومت نے اس چیلنج سے نپٹنے کیلئےکوئی اقدامات کیئے ہیں یاپاکستانیوں کی زندگیوں سے کھیلا جائے گا؟
یہ بھی پڑھیں:وزارت صحت کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا شرعی ذمہ داری ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای
واضح رہے کہ عابد شیرعلی نے پی ٹی آئی حکومت سے سیاسی بغض کی آڑمیں زائرین کے خلاف نکالے گئے اپنے کینے میں یہ بھی نہیں سوچاکہ زائرین کو 14سے 16روز تفتان بارڈر پر اور پھر سکھر اور ڈی جی خان میں شدیدمشکلات عدم سہولیات کے ساتھ قرنطینہ کے مراحل سے گذرنا پڑرہاہے ۔
اب تک ایران سے واپس لوٹنے والے کسی ایک بھی زائر سے کسی پاکستانی شہری کو کورونا وائرس منتقل ہونے کی شکایت تاحال موصول نہیں ہوئی، بلکہ سعودیہ عرب اور برطانیہ سے واپس آنے والے متعدد شہری کوروناوائرس میں مبتلاقرار دیئے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاق اور صوبوں میں کوآرڈینیشن کا فقدان ہے، علامہ ساجدنقوی
عابد شیر علی کے اس نفرت انگیز ٹوئٹ پر 6کروڑ شیعیان حیدر کرارؑ شدید غم وغصے میں مبتلا ہیں، لہذٰا عابد شیر علی فوری طور پر ملت جعفریہ سے اپنے اس متعصبانہ بیان پر معافی مانگیں ۔