اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کروناوائرس، جمعیت علمائے پاکستان کا ایران پر سے اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو انسانیت کی حیا کرنا چاہیے اور یاد رکھنا چاہیئے کہ ایک دن موت سب کو آنی ہے

شیعت نیوز: پیر سید معصوم حسین شاہ نقوی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پوری دنیا میں پھیلا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی اقتصادی پابندیاں ہٹانے کیلئے دباو ٔبڑھائے، دنیا کے کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے دوسرے ملک عالمی برادری سے عالمی وبا سے نمٹنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہارجمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید معصوم حسین شاہ نقوی نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت صحت کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا شرعی ذمہ داری ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو انسانیت کی حیا کرنا چاہیے اور یاد رکھنا چاہیئے کہ ایک دن موت سب کو آنی ہے۔امریکہ خود بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود ابھی تک ایران کے بارے میں اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے اور اسلامی جمہوریہ پر جاری اقتصادی پابندیاں نہیں اٹھا رہیں۔ یہ امریکہ کی منافقت، دہشتگردی اور غیر انسانی حرکت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آغا علی رضوی کاکمشنربلتستان سے رابطہ ، پنڈی میں پھنسے طلباءکو سکردوپہنچانے کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو امریکا پر دباو بڑھانا چاہیے کہ وہ ایران کیخلاف اقتصادی پابندیاں واپس لے۔ جے یو پی پنجاب کے صدر پیر اختر رسول قادری کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیر سید معصوم حسین شاہ نقوی نے کہا کہ ایران سے اقتصادی پابندیاں اٹھائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاق اور صوبوں میں کوآرڈینیشن کا فقدان ہے، علامہ ساجدنقوی

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے عالمی برادری سے ایٹمی معاہدہ کیا اور ان کی شرائط بھی مانیں مگر افسوس کے امریکہ کی روایتی ہٹ دھرمی جاری ہے، اس نے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو شہید کیا اور ایران کیخلاف سخت موقف اختیار کیا، جبکہ کرونا کی وبا پھیل چکی ہے، عالمی برادری اور امت مسلمہ کو ایران کی مدد کرنی چاہیے، تاکہ وہ وبا پر قابو پا سکیں۔ ہمیں صفائی کا خیال رکھنا چاہیے اور اگر کوئی شخص متاثر ہے تو وہ اپنا علاج کرائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button