اہم ترین خبریںپاکستان

کوروناوائرس کے خطرات، ایم ڈبلیوایم کا سالانہ مرکزی کنونشن ملتوی کردیا گیا، علامہ شبیر بخاری

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا

شیعت نیوز: علامہ شبیر بخاری نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس شوریٰ عمومی ملکی حالات اور کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین اور ان کے اہل خانہ کو اذیت سے نجات دلائی جائے، علامہ راجہ ناصرعباس

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کا سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس شوریٰ عمومی جوکہ 3یا 5اپریل 2020تک اسلام آباد میں ہونا قرار پایا تھا تاہم ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان سے سندھ پہنچےوالے زائرین کی مشکلات، ایم ڈبلیوایم وفدکی صوبائی وزراء سے اہم ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ایم ڈبلیوایم کے تمام صوبائی اور ضلعی عہدیداران اس کو نوٹ کرلیں اور دیگر تنظیمی عہدیداران کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیں ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد علی نقوی کا کرپشن کیس میں گرفتار جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

علامہ شبیر بخاری نے مزید کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے سالانہ مرکزی تنظیمی اجلاس شوریٰ عمومی کی منسوخی کا فیصلہ عالمی وباءکورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر قومی مفادمیں کیا گیا ہے کہ تاکہ اس موذی مرض کا مقابلہ باہمی اتحاد ویکجہتی کے ساتھ کیا جاسکے۔خدا وند متعال تمام عالم انسانیت کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھے اور جلد اس کادنیا بھر سے خاتمہ فرمائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button