زائرین کی مشکلات پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا تحفظات کا اظہار
شیعت نیوز: ایران سے واپس آنے والے زائرین کو تفتان بارڈر پر روکنے کا معاملہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے زائرین کو وطن واپس آنے کی اجازت نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے واپس آنے والے سارے افراد زائرنہیں اور نا ہی کسی خاص کمیونٹی سےہیں، ڈی سی کوئٹہ
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا زائرین کو وطن واپس جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ۔ایران سے واپس آنے والے زائرین تاحال تفتان بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ ، یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانے کہاکہ زائرین کو پندرہ روز سے زیادہ کا وقت گذرنے کے باوجود گھروں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ خواتین کا حق وراثت ، علامہ سید افتخار حسین نقوی کی سفارشات قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے منظورکرلیں
انہوں نے کہا کہ جو زائرین کرونا وائرس میں مبتلا نہیں انہیں فوری گھروں کی طرف جانے کی اجازت دی جائے،تفتان بارڈر پر سہولیات کی عدم فراہمی ایک سوالیہ نشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولیعہدمحمد بن سلمان کی دبئی کی 11سالہ شہزادی کیساتھ زبردستی شادی کی کوشش کا تہلکہ خیز انکشاف
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ زائرین کے ساتھ خواتین اور چھوٹے بچے بھی ہیں، تفتان بارڈر پر موجود زائرین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، حکومت اس تمام صورتحال کا نوٹس لے۔
مماثل خبر
یہ خبرلازمی پڑھیں: زائرین کو کرونا وائرس کی کلیئرنس کے باجود سکھر منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ ناظرعباس تقوی







