معاشی استحکام کیلئےعلامہ راجہ ناصرعباس کاوژن قابل تعریف ہے ، چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ

13 مارچ, 2020 19:18

شیعت نیوز: پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈز کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی اور پنجاب کے صوبائی ترجمان مظاہر شگری بھی شریک ہوئے۔ شرکائے ظہرانہ نے ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کا خدشہ، 1900زائرین قرنطینہ مکمل کرکےتفتان بارڈر سے کوئٹہ روانہ

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ وہ اپنی برآمدات کےدائرہ کار کو مغربی ممالک تک محدود رکھنے کی بجائے اسے مشرقی ممالک کی جانب بھی بڑھائے۔روس اور چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی حجم میں اضافہ نہ صرف ہماری معیشت کے استحکام کا باعث بنے گا بلکہ اس سے مغربی ممالک پر ہمارا انحصار کم سے کم ہو گا اور ہمیں مغرب کے بے جا دباؤ سے بھی نجات ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی بائیولوجیکل حملہ، آیت اللہ خامنہ ای کا مسلح افواج کو بھرپور انداز سے مقابلے کا حکم

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کے جغرافیائی خدو وخال ہمیں اس مقصد کے حصول کے لیے سازگار اور بہترین تجارتی ماحول فراہم کرتے ہیں۔مذہبی شدت پسندی کا خاتمہ کر کے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں حوصلہ افزا مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ خواتین کا حق وراثت ، علامہ سید افتخار حسین نقوی کی سفارشات قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے منظورکرلیں

چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےمعاشی اصلاحات کے لئے ان کے وژن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے معاشی استحکام جُز اول ہے۔ معیشت کی بہتری کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی تجاویز بلاشبہ عالمی حالات کے تناظر میں مدلل اور ٹھوس ہیں جن پر عملی اقدامات ہونا چاہیئے ۔

10:33 شام مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔