اہم ترین خبریںپاکستان

تفتان میں پھنسے گلگت بلتستان کے زائرین کی واپسی کیلئےسٹئیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس

ان کی معاونت کے لیے جی بی سکاوٹس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی دن رات کوشاں ہیں۔

شیعت نیوز: سیکرٹریز سٹئیرنگ کمیٹی  برائے کورونا وائرس کا اہم اجلاس سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں تفتان میں پھنسے گلگت بلتستان کے زائرین ایران و عراق کو واپس لانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دینے پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دین و دنیا کے علوم حاصل کرنیوالے حضرت علیؑ شیر خدا کے طریق پر ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

اجلاس میں سیکرٹری صحت راجہ رشید علی خان، ایڈیشنل سیکریٹری صحت اعظم خان، محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران سمیت دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یوسی وفدکی سی ای او ہیلتھ سے ملاقات،سنسنی خیزی سے اجتناب کیا جائے، قاسم علی قاسمی

سٹئیرنگ کمیٹی نے تفتان میں قرنطینہ میں مقررہ مدت گزارنے والے زائرین کی گلگت بلتستان واپسی کے حوالے سے میکنیزم ترتیب دینے پر غور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اورما پہاڑ پر 1 فلسطینی شہید، ایک صیہونی زخمی

کمیٹی کو محکمہ صحت کے زمہ داران نے بتایا کہ کرونا وائرس کے تدارک اور وائرس کے پھیلائو سے بچنے کے لیے حکمت عملی کے تحت صوبے کے داخلی راستوں تھور چیک پوسٹ پر طبی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی معاونت کے لیے جی بی سکاوٹس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی دن رات کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم حضرت علیؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں، میئر کراچی

سیکریٹری صحت راجہ رشید علی نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ صحت کے زمہ داران نے تھور داخلی چیک پوسٹ کا خصوصی دورہ کر کے انتظامات کے بارے میں مکمل تسلی کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جہاں داعش کے عناصر روپوش ہیں، وہیں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ حشد الشعبی

انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت گلگت بلتستان اور حکومت بلوچستان زائرین کی گلگت بلتستان واپسی اور مکمل نگرانی کے حوالے سے مکمل رابطے میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button