پاک فضائیہ کے طیارے کو حادثہ اور ونگ کمانڈرنعمان اکرم کی شہادت، علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

11 مارچ, 2020 20:24

شیعت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مشقی پرواز کے دوران پاک فضائیہ کے ایف سولہ طیارے کے حادثے اور ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے المناک سانحہ قراردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کی ایران میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 2لاکھ ڈالرامداد

انہوں نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان اور پاک فضائیہ کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ قومی سلامتی کے لیے پاک فضائیہ کا جرات مندانہ کردار اور قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے شہید ہواباز کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ تاثرسراسرغلط ہے کہ کورونا وائرس کے تمام مریضوں کا تعلق صرف کراچی یا سندھ سے ہے، ناصرشاہ

واضح رہے کہ یوم پاکستان کی فضائی مشقوں میں مصروف پاک فضائیہ کا جنگی ایف 16طیارہ آج شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا جس میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق طیارہ انجن میں خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئےجرات حیدر کرارؑ کو شعار بنانا ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

اس افسوس ناک واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم 2019میں شیر افگن ٹرافی جیت چکے تھےجوکہ پاک فضائیہ میں ایک بہت بڑا اعزازمانا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق ونگ کمانڈرنعمان اکرم ایک قابل تجربہ کار اور دلیر فائٹر پائلٹ تھے ۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید

2:26 صبح مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔