مشرق وسطی

شام: دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کا مرکزی کمانڈر یسین شیخ بزینہ ہلاک

شیعت نیوز: شام میں حکومت کے خلاف لڑنے والے بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کا ایک مرکزی کمانڈر یسین شیخ بزینہ مارٹر گولے کے ایک نامعلوم حملے میں واصل جہنم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام اور ترکی سرحد پر روس کی ملٹری پولیس کا زمینی اور فضائی گشت

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ منسلک میڈیا نے خبر دی ہے کہ شامی شہر ’’الباب‘‘ کے نواحی علاقے میں دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کے مرکزی کمانڈر یسین شیخ بزینہ کی گاڑی پر ایک مارٹر گولہ آن گرا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید

دہشت گرد گروہ جیش الاسلام نے شامی حکومت اور کرد فورسز کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے تاہم کسی فریق نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : شام: مقامی باشندوں نے امریکی فوجیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

واضح رہے کہ بین الاقوامی حمایت سے شامی حکومت کے خلاف لڑنے والا دہشت گرد گروہ جیش الاسلام دمشق کے مشرقی علاقے غوطہ شرقی پر قابض تھا جہاں سے 2 سال قبل شکست کھانے کے بعد اس گروہ نے شمالی صوبے حلب کے شہر عفرین میں پناہ حاصل کی جس کے بعد سے وہ حلب میں موجود ترک حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہمراہ شامی افواج کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button