ایران

یورپی ممالک کو شرمندگی اُٹھانی پڑ سکتی ہے۔ بہرام قاسمی

شیعت نیوز: فرانس میں تعینات ایران کے سفیر بہرام قاسمی نے ایران پر حد اکثر دباؤ کی امریکی پالیسی کی پیروی کرنے والے یورپی ممالک پر تنقید کی ہے۔

فرانس میں تعینات ایران کے سفیر بہرام قاسمی نے کہا کہ یہ سخت دن تو گزر ہی جائیں گے مگر ہر ملک کو ایسا رویہ اختیار کرنا چاہئے کہ اسے پھر تاریخ میں شرمندگی نہ اُٹھانی پڑے۔

بہرام قاسمی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا کہ ایسے حالات میں کہ جب ایران اپنے قومی اور ملکی وسائل پر تکیہ کرتے ہوئے کورونا کے خلاف بر سر پیکار ہے، بعض ممالک حالات کی نزاکت کو سمجھنے کے بجائے امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کی ایران مخالف امریکی پابندیوں پر شدید تنقید

دوسری طرف ایرانی اسپیکر علی لاریجانی نے منگل کے روز اپنے کویتی اور عمانی ہم منصبوں ’’مرزوق الغانم اور خالد المعمولی‘‘ کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں میں کورونا وائرس کی روک تھام پر گفتگو کی۔

علی لاریجانی نے ایران کی جانب سے اس وائرس کے خلاف کئے گئے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے علاقائی باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلے کی ضرورت ہے۔

لاریجانی نے علاقے میں نئی تبدیلیوں اور بحرانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان سیاسی مذاکرات اور گفتگو کا تسلسل لازمی ہے۔

کویتی اسپیکر مرزوق الغانم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنے ملک کی تیاری پر زور دیا اور کہا کہ پڑوسی ممالک کے درمیان سامان کی فراہمی اور وسیع تعاون اس وائرس کے خاتمے کے لئے مدد کرتی ہے۔

عمانی اسپیکر خالد المعمولی نے علاقائی تبدیلیوں، امن کو جاری رکھنے اور پائیدار استحکام کے لئے دونوں ممالک کے مسلسل مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے مقصد سے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے مطابق ایران کے اندر مجموعی طور پر 7161 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 237 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 2394 افراد کے علاج بھی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button