اہم ترین خبریںپاکستان

2ہفتے سے تفتان بارڈر پر محصورزائرین کا کوئٹہ کی جانب پیدل مارچ

تفصیلات کے مطابق ایران عراق کے مقامات مقدسہ کی زیارات کے بعد واپس والے2ہزار سے زائدزائرین کو کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تفتان بارڈرپر آئسولیشن میں رکھا گیا تھا

شیعت نیوز: پاک ایران بارڈر پر کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر2ہزار سے زائدزائرین 2ہفتے گذرجانے کے باوجود تفتان بارڈر پر محصور۔ وعدے کے مطابق کانوائے نا فراہم کرنے پر زائرین کا انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج ۔2 ہزار سے زائد محصورزائرین کا کانوائے کی عدم فراہمی کے بعد پیدل کوئٹہ کی جانب مارچ شروع۔

یہ بھی پڑھیں: پوری دنیا میں تمام نظام فلاپ ہو چکے ہیں صرف نظام ولایت کامیابی سے چل رہا ہے، علامہ جوادنقوی

تفصیلات کے مطابق ایران عراق کے مقامات مقدسہ کی زیارات کے بعد واپس والے2ہزار سے زائدزائرین کو کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تفتان بارڈرپر آئسولیشن میں رکھا گیا تھا 14روز آئسولیشن میں گذارنے اور کرونا وائرس سے پاک قرار پانے کے باوجود انتظامی اداروں نے ان پریشان حال زائرین کی کوئٹہ روانگی کے لئے کانوائے کا انتظام نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئےجرات حیدر کرارؑ کو شعار بنانا ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ایران اور عراق سے واپس آنے والے زائرین کو 14روز آئسولیشن میں رکھنے کے بعد 7مارچ کو کانوائے کی صورت میں کوئٹہ روانہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا پھر نامعلوم وجوہات کی بناءپر ایک روز تاخیر کے بعد کانوائے کی کوئٹہ روانگی کیلئے8مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا تھا لیکن آج 9مارچ تک کانوائے فراہم کرنے پر زائرین نے بھرپوراحتجاج کیا اور پیدل کوئٹہ کی جانب مارچ شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ایما پر سعودی عدالتوں میں 40 بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف عدالتی کارروائی

واضح رہے کہ د تفتان بارڈر کے بیابان میں 2ہزار سے زائد زائرین دو ہفتےتک بے یارو مددگار پڑے رہے، قلیل ذادراہ کے ہمراہ سفر زیارات سے واپس وطن لوٹنے والے زائرین جو پہلے ہی ایران میں طویل قیام کی صعوبت برداشت کرچکے تھے انہیں تفتان بارڈر پر غیر ضروری اور تھکادینے والا قیام بھگتنا پڑا اور ستم بالائے ستم ان زائرین کو تاحال اپنے گھروں کو واپسی کیلئے کانوائے تک فراہم نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے امداد و بیرونی تعاون کا خیرمقدم

شیعہ تنظیمات اور قائدین نے تفتان بارڈرپر محصورزائرین کو کانوائے فراہم نا کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ کی جانب پیدل مارچ کرنے والے زائرین کو فول پروف سکیورٹی اور فوری طور پر کانوائے فراہم کیا جائے تاکہ تمام زائرین باحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button