یمن

یمن: صوبہ الجوف میں انصار اللہ کے مجاہدین کی کارروائیاں جاری

شیعت نیوز: یمن کے صوبہ الجوف میں یمنی فورسز اور انصار اللہ کے مجاہدین نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کرتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔

یمن کا صوبہ الجوف سعودی عرب کی سرحد پر واقع ہے یمنی فورسز نے اس صوبہ ميں سعودی عرب کی جارح ، قابض فوج اور کرائے کے فوجیوں پر مہلک اور کاری ضربیں وارد کرتے ہوئے اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور انصار اللہ کے اہلکاروں نے سعودی عرب کے کرائے کے مزدوروں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا جس ميں سعودیہ کے درجنوںفوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے اور صوبہ الجوف کے وسیع علاقہ کو سعودیہ کے کرائے کے فوجیوں سے آزاد کرالیا ہے جن میں بقع ، شعف ، کتاف اور العقبہ کے علاقہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے خلاف سعودی جنگ میں امریکی و برطانوی ذمہ دار ہی تناؤ کے اصلی ذمہ دار ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مخلف علاقوں کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الجوف کے شہر خب الشعف اور صوبہ صعدہ کے مختلف شہروں پر تقریبا بیس مرتبہ بم گرائے۔

اُدھر الحدیدہ سے بھی اطلاعات ہیں کہ سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صلیف نامی شہر پر بھی بمباری کی ہے۔

ان حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں تا حال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ اور محاصرے کے ہوتے ہوئے مذاکرات ناممکن ہیں۔ ترجمان انصار اللہ

یاد رہے کہ صوبہ الحدیدہ جنگ اور محاصرے کے شکار یمنی عوام تک انسانی امداد پہنچانے کا واحد راستہ شمار ہوتا ہے۔

اسٹاک ہوم امن سمجھوتے کے تحت صوبہ الحدیدہ میں اٹھارہ دسمبر دو ہزاراٹھارہ سے جنگ بندی کا آغاز ہوا تھا تاہم سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں نے پہلے ہی دن سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کا آغاز کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے اس ظالمانہ جنگ ميں سعودی عرب کوامریکہ ، اسرائیل سمیت 10 ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button