دنیا

امریکہ کی ایک بار پھر اقوام متحدہ کو دھمکی

شیعت نیوز: امریکی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو دھمکی دی ہے کہ اس کی ہر ایسی کوشش کا جواب دیا جائے گا جس سے صیہونی بستیوں کی تعمیر میں مصروف امریکی کمپنیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے یہ دھمکی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں کے دوران دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لیں،علامہ سبطین سبزواری

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے بھی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی جانب سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کی فہرست جاری کیے جانے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اورٹیگس نے مائک پومپیو کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بار پھر اقوام متحدہ کو دھمکی دی کہ ان کا ملک امریکی تاجر برادری کے حوالے سے اقوام متحدہ کی لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام کے ٹھیکیدار ممالک سعودی عرب و امارات مودی کی دہشتگردی پر خاموش

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر آفس نے گزشتہ ہفتے ایسی امریکی کمپنیوں کی فہرست جاری کی تھی جو سلامتی کونسل کی قرادادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعیمر میں مصروف ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئیس دسمبر دو ہزار سولہ کو پاس کی جانے والی قرارداد نمبر تئیس چونتس کے ذریعے اسرائیل کو انیس سو سڑسٹھ کے مقبوضہ علاقوں میں تمام تر تعمیراتی کام روکنے کا حکم دیا تھا۔

صیہونی حکومت امریکہ کی حمایت کے سائے میں فلسطینی علاقوں کا ڈھانچہ تبدیل اور اسے اسرائیلی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے جس کا مقصد ان علاقوں پر اپنے ناجائز قبضے کو مضبوط بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button