اہم ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان سعودی واماراتی دوستوں کی بھارتی بربریت پر خاموشی پر مایوس

پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو اس بار بھی عرب اتحادیوں کی جانب سے سرد مہری ہی دیکھنے کو ملی

شیعت نیوز: وزیراعظم عمران خان بھارت کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف جاری مودی حکومت کی ریاستی دھشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے اپنے عرب اتحادیوں کی خاموشی پرنالاں نظر آئے ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی ،مرکزی صدرآئی ایس اوکا علامہ راجہ ناصرعباس سے اظہارتشکر

گذشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کےبھارتی ریاست کی مسلمانوں کےخلاف ریاستی دھشتگردی کی مذمت اور اسکو روکنے کےبیان کو سراہتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سوائے ایران کی اعلی قیادت و ترک صدر کے کسی بھی مسلم حکمران نے بھارتی مسلمانوں پر جاری ہندوستانی دہشتگردی کی مذمت نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کےپیش نظر تعلیمی سرگرمیوں میں تعطل باعث نقصان وقابل تشویش ہے، سید ذیشان حیدر شمسی

وزیراعظم عمران خان کو امید تھی کہ اسکی سفارتی و عسکری حمایت کے محتاج عرب حکمران بالخصوص سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین ، کویت اور اومان سمیت دیگر ریاستیں بھارت کے مسلمانوں اور کشمیر میں مظالم کے خلاف لب کشائی کرینگے لیکن پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو اس بار بھی عرب اتحادیوں کی جانب سے سرد مہری ہی دیکھنے کو ملی ۔

یہ بھی پڑھیں: صدرپاکستان ،وزیر اعظم واعلیٰ حکومتی شخصیات کا آیت اللہ خامنہ ای کے بھارتی مظالم کیخلاف بیان کا خیرمقدم

عرب حکمران جو کہ اپنے مفادات کےلیے اسلام و پاکستان کو تو استعمال کرتے رہے ہیں لیکن فلسطین ، کشمیر اور اب بھارتی مسلمانوں پہ ہونے والے مظالم کے خلاف لب کشائی و اقدامات کےبجائے نا صرف خاموش ہیں بلکہ مودی کےدست وبازو بنے دیکھائی دیتے ہیں اور اسے اعلیٰ ترین سول وعسکری ایوارڈز سے نوازتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button