شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی ،مرکزی صدرآئی ایس اوکا علامہ راجہ ناصرعباس سے اظہارتشکر

06 مارچ, 2020 18:26

شیعت نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ٹیلی فون کرکے انہیں شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اظہارتشکر کیا اور ایم ڈبلیو ایم و آئی ایس او کے تمام ممبران، سابقین، علمائے کرام سمیت تمام مومنین و مومنات اور خصوصاً اراکین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کےپیش نظر تعلیمی سرگرمیوں میں تعطل باعث نقصان وقابل تشویش ہے، سید ذیشان حیدر شمسی

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں مرکزی صدر آئی ایس او نے ان تمام احباب سے اظہارتشکر کیا ہے کہ جنہوں نے اپنے مستقل احتجاج سے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی کی رہائی ممکن بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: صدرپاکستان ،وزیر اعظم واعلیٰ حکومتی شخصیات کا آیت اللہ خامنہ ای کے بھارتی مظالم کیخلاف بیان کا خیرمقدم

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آخری شیعہ مسنگ پرسن کی رہائی تک اللہ تعالیٰ کی نصرت و مدد پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کو درپیش مشکلات، علامہ راجہ ناصرعباس کی وفاقی وزیر شیریں مزاری سےاہم ملاقات

واضح رہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی کوششوں سےانجینئر سید ممتاز رضوی، یافث نوید ہاشمی، ڈاکٹر احسن مشتاق، مرید حیدر یزدانی اور ذوالفقار شہانی اور دیگر متعددشیعہ مسنگ پرسنز حال ہی میں رہا ہو کر گھروں کو واپس آچکے ہیں۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں: جبری لاپتہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث ہاشمی ایڈوکیٹ بازیاب

 

 

2:29 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔