مشرق وسطی

شامی ائیر ڈیفنس نے متعدد اسرائیلی میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے

شیعت نیوز: شامی ائیر ڈیفنس نےآدھی رات کو قنیطرہ صوبے میں غاصب اسرائیلی جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ قنطیرہ پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کوبھی راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج نے سراقب شہر میں 150 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

سانا نیوز نے خبر دی ہے کہ شامی ائیر ڈیفنس نے غاصب اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے قنیطرہ پر فائر کئے جانے والے میزائلوں کا تعاقتب کر کے انھیں تباہ کر دیا۔

یہ میزائل مقبوضہ جولان سے داغے گئے تھے۔ اسرائیل کے اس میزائلی حملے کی مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کاترک افواج سے شامی اور ترک عوام کے مفادات کیلئے حکمت و سمجھداری سے کام لینے کا مطالبہ

خیال رہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی سے جاری ہے اور شامی فوج نے اسرائیل اور امریکہ کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں سے متعدد علاقے آزاد کرالئے ہیںِ۔

اسرائیل، امریکہ اور ترکی شام میں موجود تکفیریوں کی حمایت کرکے شامی حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button