کرونا وائرس، زائرین کے خلاف پروپگینڈا مسلکی تفریق کا بھی باعث بن رہاہے، علامہ رضی جعفر
شیعت نیوز: علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کی آڑ میں زائرین کے خلاف جاری مذموم مہم بند کی جائے، ملک میں موجود ایسے عناصر کو لگام دینے کی ضرورت ہے جو نفاق بین المسلمین کے لئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے صدرعلامہ رضی جعفرنقوی نے بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ سوسائٹی میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: زائرین کی مشکلات ،ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات
اجلاس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ رجب علی بنگش، شبر رضا، یعقوب شہباز، مہدی عباس، ثروت رضوی، قاسم نقوی، نیئر علی و دیگر نے شرکت کی۔علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ بیس کروڑ سے زائد کی آبادی میں چند مشتبہ کیسز کو بنیاد بناکر پورے ملک میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور مخصوص مسلک کو نشانہ بنانا غیر دانشمدانہ فعل ہے، اس سلسلے میں حکومت کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج رنگ لےآیا، مشہد میں پاکستانی قونصلیٹ کی زائرین کو رہائش اورکھانے کی سہولیات کی فراہمی
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لئے موثر لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہاں صورتحال اس کے بر عکس ہے، حکومتی اداروں کی جانب سے مقامات مقدسہ سے واپس آنے والے زائرین پر شکوک و شہبات کا اظہار کرتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب زائرین ہیں، اس طرح کا بے بنیاد پروپیگنڈا ملت تشیع کی دل آزاری کے ساتھ ساتھ مسلکی تفریق کا بھی باعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفارتی عملہ ایران میں پھنسےزائرین کی واپسی کیلئےذمہ دارانہ کرداراداکرے،علامہ راجہ ناصرعباس
انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس وقت تفتان باڈر پر ہزاروں زائرین کھلے آسمان تلے بے سہارا بیٹھے ہیں ان کو فی الفور ان کے گھروں پر روانہ کیا جائے، ان کے اہل خانہ اس وقت شدید پر یشانی و اذیت میں مبتلا ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت ہم سے بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔







