امریکہ میں کورونا وائرس بےقابو، ہلاک افراد کی تعداد 9 ہوگئی

04 مارچ, 2020 16:50

شیعت نیوز: واشنگٹن اسٹیٹ میں کورونا وائرس کا شکار مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس طرح اس مہلک مرض سے امریکہ میں ہونے والی ہلاک افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق تمام ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی نرسنگ ہوم سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس کی آڑ میں زائرین کے خلاف جاری مذموم مہم بند کی جائے، علامہ علی اکبرکاظمی

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی 15 ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 100 سے زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے 1500 افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ 18 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 10 عرب ممالک میں کورونا وائرس کے 1691افراد کی تشخیص

اس حوالے سے حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دواساز کمپنیوں کو کورونا ویکسین پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہدایات جاری

حکام نے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے لئے کنگ کاؤنٹی ہوٹل میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 21 جنوری کو سامنے آیا تھا۔

دریں اثنا برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 89 جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

1:00 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔