اہم ترین خبریںپاکستان

نریندر مودی نے اپنے آپ کو وقت کا فرعون اور یزید ثابت کردیا ہے،علامہ یوسف حسین جعفری

اقوام متحدہ دہلی میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام اور مساجد کی بے حرمتی کا فوری نوٹس لے

شیعت نیوز: نریندر مودی نے اپنے آپ کو وقت کا فرعون اور یزید ثابت کردیا ہے۔ اقوام متحدہ دہلی میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام اور مساجد کی بے حرمتی کا فوری نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہارتحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ یوسف حسین جعفری نے ہندوستان میں مسلم کش فسادات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج رنگ لےآیا، مشہد میں پاکستانی قونصلیٹ کی زائرین کو رہائش اورکھانے کی سہولیات کی فراہمی

اپنے ایک بیان میں علامہ یوسف حسین جعفری کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کی کشمیر پر مسلسل خاموشی کیوجہ سے آج مودی اور اس کی انتہاپسند جماعت کو یہ جرات ہوئی کہ انہوں نے ہندوستان میں بھی مسلمانوں کا قتل عام شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ مقدس رجب برکتوں اور فضیلتوں کے ساتھ اپنے رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے،علامہ عون نقوی

بڑے افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جب ہندوستانی افواج کشمیر میں ہمارے نہتے بھائیوں کو شہید کررہی تھیں تو عین اسی وقت عرب ممالک کے حکمران مودی کو ایوارڑوں سے نواز رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت مسلمانوں پرجارحیت اور وحشیانہ تشدد اب انتہاء کو پہنچ چکا ہے،علامہ حسن ظفرنقوی

علامہ یوسف حسین جعفری نے کہا کہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام پر پاراچنار کے عوام شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ اس قتل و غارت گری اور مساجد کی بے حرمتی پر فوری ایکشن لے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button