دنیا

امریکہ اور طالبان کا صلح معاہدہ ایک سیاسی کھیل ہے۔ الکسانڈرای یونوف

شیعت نیوز: روس کی عالمگیریت مخالف سیاسی تحریک کے سربراہ الکسانڈرای یونوف نے طالبان کے ساتھ امریکہ کے صلح معاہدے کو ایک سیاسی کھیل قرار دیا ہے۔

الکسانڈرای یونوف نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں ہر جگہ مشکلات کا بنیادی سبب امریکہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ

عالمگیریت مخالف سیاسی تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ شام و عراق سے حاصل ہونے والے تجربات نے یہ بخوبی ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ اپنے کئے وعدوں کے برخلاف عمل کرتا ہے اور امریکی حکام کی کسی بات پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کا افغانستان میں امریکی فوج کے خلاف آپریشن جاری رہےگا

الکسانڈرای یونوف کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اپنے فوجیوں کو تعینات کرنے کے لئے افغانستان کا اتفاقی طور پر انتخاب نہیں کیا ہے اور چونکہ افغانستان ایران، چین اور مرکزی ایشیا کے ممالک کا پڑوسی ملک ہے اس لئے امریکہ نے وہاں اپنے فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقی افغانستان میں داعش کے 6 دہشت گرد واصل جہنم

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں نیٹو افواج نے قیام امن اور القاعدہ کو تباہ کرنے کے بہانے دوہزار ایک میں افغانستان پر چڑھائی کی مگر انیس برس گزر جانے کے بعد نہ صرف یہ کہ اس ملک میں امن و سلامتی کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی بلکہ دہشت گردی اور بدامنی کی شرح اعلیٰ ترین حد تک پہنچ چکی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button