دنیا

میانمار فوج کی فائرنگ سے پانچ روہنگیا مسلمان جاں بحق

شیعت نیوز: میانمار کے صوبہ راخین میں انتہا پسند میانمار فوج کے تازہ حملے میں کم سے کم پانچ روہنگیا مسلمان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میانماری فوج نے راخین کے علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 5 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر دیا۔

میانمار آرمی کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق علیحدگی پسند جماعت اراکان آرمی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایام سعید رجب المرجب کی خوشیاں دوبالا،مزید 3شیعہ لاپتہ عزاداربازیاب

ادھر اراکان آرمی کے ترجمان نے اپنے بیان میں میانمار فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کے دوران اراکان آرمی کے ارکان محفوظ رہے ہیں البتہ اس علاقے میں فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔

اس علاقے میں گزشتہ روز باغی تنظیم اراکان آرمی نے میانماری فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائلی حملہ

میانمار آرمی نے جنگجوؤں کی اس کارروائی کے جواب میں سرچ آپریشن کیا تھا۔

یاد رہے کہ میانمار کے صوبہ راخین میں دو ہزار سترہ میں انتہا پسند بدھسٹوں اور اور فوج کے وحشیانہ حملوں میں چھے ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں میانمار حکومت اور فوج کے خلاف روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف مقدمہ چل رہا ہے جہاں میانمار کی سربراہ نے اپنی صفائی بھی پیش کی تھی تاہم اس کے باوجود مسلم اقلیت کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button