مشرق وسطی

شامی فوج کی جوابی کارروائی میں ترکی کے چار ڈرون طیاروں کو مار گرایا

شیعت نیوز: شامی فوج کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے صوبہ ادلب میں ترکی کے چار ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق اتوار کے روز شامی فوج نے صوبہ ادلب کے علاوہ صوبہ حماہ میں بھی ترکی کے ڈرون طیاروں کو ٹارگٹ کیا ہے۔

صوبہ ادلب میں ترکی کے چار ڈرون طیاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا کہ وہ شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ترک فوج اور اسکے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کے آپریشن کے پیش نظر صوبہ ادلب کو نو فلائی زون قراردے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج نے دہشت گردوں کے 2 ڈرونز طیارے تباہ کردیئے

دہشت گردوں کا آخری مرکز سمجھے جانے والے صوبہ ادلب میں شامی فوج کے آپریشن پر ترکی کی جانب سے منفی رد عمل سامنے آ رہا ہے اور وہ مستقل بنیادوں پر شامی فوج سے مقابلہ آرائی پر تُلا ہوا ہے۔

حالیہ چند ہفتوں کے دوران ترکی اور اسکے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بارہا شام کی فوج اور اسکی بنیادی تنصیبات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی تین برسوں سے حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں موجود ہے اور شمالی شام کے بعض علاقوں کو اپنے قبضے میں لئے ہوئے ہے جس پر اسے عالمی سطح پر مذمتوں کا سامنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں ترکی کو بھاری نقصان کا سامنا، 33 ترک فوجی ہلاک

شام کا بحران دوہزار گیارہ میں اُس وقت شروع ہوا جب ترکی، سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے خطے کے موجودہ حالات کا رخ صیہونی ٹولے کے حق میں موڑنے کے لئے شام پر چڑھائی کی۔اس وقت شام، ایران اور روس کی مدد سے مغربی و عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button