سعودی عرب

سعودی عرب اب وہابیت سے مغربی ثقافت کی جانب گامزن

شیعت نیوز: سعودی عرب اب وہابیت سے مغربی ثقافت کی جانب گامزن ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے عورتوں کو مردوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرزمین مقدس حجاز میں اسلامی اقتدار کی پامالی کا سلسلہ جاری،خواتین اورمردوں کے تاش کے مقابلے

سعودی عرب میں رواں برس سعودی عربوں نے نامحرم مردوں کے ساتھ تاش کھیلا تھا۔

تاش کے پتوں کے ایونٹ میں جہاں پہلی بار سعودی عورتوں نے شمولیت اختیار کی تھی، وہیں انہوں نے مردوں کو شکست بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے بارے میں منافقانہ پالیسی جاری

سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پہلی بار مختلف کھیلوں کی خواتین کھلاڑیوں کونامحرم مرد حضرات کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی عرب کے اسپورٹس وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے اولمپکس کھیلوں میں خواتین بھی شریک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : یہود وسعود کی یاری سب پر بھاری، اسرائیلی وزیر اعظم کا سرزمین مقدس مکہ کیلئے اہم اعلان

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب دنیا بھر میں وہابیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اس نے دنیا میں بڑے بڑے وہابی مدارس اور مساجد بنوائیں لیکن اب سعودی عرب وہابیت کے سائے میں مغربی ثقافت کو اپنا رہا ہے جس کے اسلام کے لئے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button