یمن

یمن میں سعودی عرب کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں

شیعت نیوز: سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو چوہتر مرتبہ الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی منشاءکے خلاف پاکستان کی ملائیشیا اور ترکی سے قربت ، سعودی عرب میں پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق الحدیدہ کے التحیتا علاقے پر سعودی عرب کے صرف ایک حملے میں کم از کم سات عام شہری شہید ہوئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے شہر الحدیدہ پر ایک مرتبہ پھر سعودی توپ خانوں کی گولہ باری

تیرہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے سوئیڈن مذاکرات میں، الحدیدہ میں جنگ بندی کو لے کر یمنی اور سعودی وفود کے درمیان اتفاق ہوا تھا جس پر اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ سے عملدرآمد شروع ہوا مگر سعودی عرب روزانہ کی بنیادوں پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں پرجاری مظالم پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی آنکھیں کب کھلیں گی، وحیدکاظمی

الحدیدہ کی بندرگاہ یمن تک پہنچنے والی انسان دوستانہ امداد کے اہم ترین مرکز شمار ہوتی ہے۔

دو روز قبل بھی یہ خبر منظرعام پرآئی تھی کہ سعودی عرب اوراسکے اتحادیوں نے تیل اور غذائی اشیا کے بارہ بحری جہازوں کو الحدیدہ کی بندگارہ پر لنگر انداز ہونےکی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز نے سعودی عرب کا ایک اور پیشرفتہ جاسوس طیارہ مار گرایا

مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں اس وقت یمن کو شدید طور پر ادویات اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button