مشرق وسطی

شامی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، ادلب صوبے کے مزید قصبوں اور دیہات پر کنٹرول

شیعت نیوز: شامی فوج نے ادلب صوبے کے دیہی علاقوں میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بدھ کے روز تک 60 گھنٹوں سے بھی کم دورانیے میں اس نے 30 دیہات اور قصبوں کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق شامی فوج نے ادلب صوبے کے جنوبی دیہی علاقے میں شامی جنگجو گروپوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد حزارين،کورہ، سحاب، ديرسنبل اور ترملا کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے صوبہ ادلب کے اطراف میں روسی جنگی طیاروں کی شدید بمباری

فارس نیوز کے مطابق لبنان کے المیادین چینل نے اعلان کیا ہے کہ شام کی فوج نے بدھ کو صوبہ ادلب میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کرسعا، فطیرہ اور الملاجہ نامی علاقوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

اس سے قبل بھی شامی فوج نے ادلب کے کئی علاقوں کو بعض عرب اور مغربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ترکی کی وزارت دفاع نے آج کہا کہ شام کے صوبے ادلب میں ہونے والے فضائی حملے میں ترکی کے 2 فوجی ہلاک ہو گئے تاہم ترکی کی وزارت دفاع نے اس حملے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

در ایں اثناء خبری ذرائع نے کہا ہے کہ کل ادلب میں ترکی کے 8 فوجی زخمی ہوئے۔ ترکی کے فوجی ادلب میں شامی فوج کے توپ خانے کی گولہ باری سے زخمی ہوئے۔

خبری ذرائع نے چند روز قبل شامی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے 13 فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے گذشتہ برس دسمبر میں روسی فضائیہ کی معاونت سے ادلب صوبے میں وسیع پیمانے پر حملہ کیا تھا۔ اب تک وہ صوبے کے تقریبا آدھے سے زائد حصے پر کنٹرول حاصل کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button