دنیا

لندن: داعشی خاتون کا چرچ میں بم نصب کرنے کے منصوبے کا اعتراف

شیعت نیوز: لندن پولیس نے کہا ہے کہ داعشی خاتون نے 2 دہشت گردی کے جرائم کا اعتراف کیا ہے جس میں سینٹ پال کیتھیڈرل چرچ پر بم حملے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق داعش سے منسلک 36 سالہ صفیہ شیخ کو لندن پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے اور 11 مئی کو اولڈ بیلے عدالت میں انہیں سزا سنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : داعشی سہولتکاربرقعہ پوش مفرور ملا عبد العزیز کا پھرسے لال مسجد پر مسلح قبضہ،اہلیہ ام حسان پر مقدمہ درج

گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں اس پر دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس میں کسی ایسے شخص سے رابطہ کیا جانا بھی شامل تھا جو ان کے مطابق ان کی دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں مدد کرسکتا تھا۔

الزامات میں بتایا گیا کہ مذکورہ داعشی خاتون نے دھماکہ خیز مواد کے لیے ایک ہوٹل کو ہدف کے طور پر منتخب کیا اور پھر دوسرے بم دھماکے کے لیے سینٹ پال چرچ کا انتخاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : لندن حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی

اس کے علاوہ انہوں نے داعش سے بیعت کے لیے خطوط بھی لکھے تھے جبکہ پولیس کے مطابق ان پر دوسرا الزام دہشت گردی پر اکسانے پر مبنی مواد کو پھیلانے کا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2 فروری کو لندن میں چاقو زنی کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button