مشرق وسطی

اردنی عوام کا صدی کی ڈیل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ

شیعت نیوز: اردن میں امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطین کے بارے میں صدی کی ڈیل منصوبے کے خلاف بڑے پیمانے پرعوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اردن کے عوام نے امان میں امریکی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے صدی معاملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

ذرائع کے مطابق اردن میں گذشتہ 4 ہفتوں سے صدی کی ڈیل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی موت سے پہلے ہی سینچری ڈیل مرجائے گی، رہبرانقلاب اسلامی

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے فلسطین کے حل کے بارے میں صدی معاملہ پیش کیا ہے جس میں فلسطینی عوام کے حقوق کو مکمل طور پرنظر انداز کیا گیا ہےامریکی صدر کی صدی ڈیل کو سعودی عرب، امارات اور بحرین کے علاوہ تمام عرب اور مسلم ممالک نے مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button