پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کے غیور عوام امریکی سازشوں کو کبھی کامیاب نھیں ہونے دیں گے، ثروت اعجاز قادری

ملک کے وفادار شیعہ و سنی عوام دشمن سے مقابلے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

شیعت نیوز : پاکستان کے غیور عوام اپنے ملک کو شام و عراق ہرگز بننے نھیں دیں گے۔امریکہ،اسرائیل اور بھارت عالمی سفاک دہشت گرد تنظیم داعش کو پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ ملک کے وفادار شیعہ و سنی عوام اندرونی و بیرونی دشمن سے مقابلے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی حکومت پاکستان میں مذہبی فرقہ واریت پھیلا رہی ہے، ثروت اعجاز قادری

اطلاعات کے مطابق ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام ملک دشمنوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سامراج اپنے زرخرید غلاموں کے زریعےفرقہ واریت کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مٹھی بھر تکفیری عناصر کو مسلط کرنے کی سازش کامیاب نھیں ہونے دینگے، ثروت اعجاز قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے حوالے سے بڑا منفی کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے حسینی لشکر کو قیام کرنا ہوگا،ثروت اعجاز قادری

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عالم اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے ہمیشہ پاکستان دشمن قوتوں کو طاقتور بنایا ہے، لیکن ہم پاکستان کو کسی صورت غیر مستحکم ہونے نہیں دینگے۔ان کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگردوں کو مخصوص ایجنڈے کے تحت قومی دھارے میں لا کر شہدائے  پاکستان کے خون کیساتھ غداری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کی سرگرمیاں قابل مذمت ہیں،ثروت اعجاز قادری

ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول سمیت دیگر اندوہناک سانحات میں ملوث تکفیری دہشتگرد احسان اللہ احسان کی حکومتی تحویل سے فرار، وفاقی حکومت اور حساس اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button