پاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کے حملے میں شہید ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض کی نماز جنازہ ادا

نماز جنازہ میں پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

شیعت نیوز :کالعدم سپاہ صحابہ کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈیرہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض کی نماز جنازہ میں پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت سول انتظامیہ اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس کالعدم سپاہ صحابہ کے نشانے پر، بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شھید

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے انتہائی حساس ترین شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں پولیس موبائل پر ملک دشمن تکفیری جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے حملے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :تکفیری دہشت گردی کا خاتمہ کر رہے ہیں،ڈیرہ کے عوام کو تنہا نھیں چھوڑیں گے، ثناء اللہ عباسی

نماز جنازہ میں پاک فوج کے اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر شمریز خان، ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ،ڈپٹی کمشنر محمد عمیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود، ایس پی انویسٹیگیشن امان اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر محسن صلاح الدین، ضلع کے تمام ڈی ایس پیز سمیت عسکری و سول انتظامیہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کالعدم لشکر جھنگوی کےنشانے پر، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

نماز جنازہ کے بعد بریگیڈئیر شمریز خان، آر پی او سید امتیاز شاہ، ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈی پی او واحد محمود نے شہید ہیڈ کانسٹیبل کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کو سلامی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تکفیری دہشتگرد بھائیوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

نماز جنازہ کے بعد شہید محمد ریاض کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کیا گیا جہاں شہید ہیڈ کانسٹیبل کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button