مقبوضہ فلسطین

صیہونی ریاست کا حماس قیادت کو حملے میں شہید کرنے کا منصوبہ بے نقاب

شیعت نیوز: صیہونی ریاست نے حماس کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار اور جماعت کے سینیر عسکری کمانڈر مروان عیسیٰ کو قاتلانہ حملے میں شہید کرنے کی بزدلانہ دھمکی دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے دھمکی آمیز بیان کے جواب میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن کی طرف سے من گھڑت دعووں کی بنیاد پر جماعت کے دو سینیر رہنماؤں کے قتل کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس نےسیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کے موبائل ہیک کرلیے

نیوز ایجنسی’’فلسطین آلآن‘‘ کے نے القسام کےایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یحییٰ السنوار اور مروان عیسیٰ پر قاتلانہ حملے کی دھمکی صیہونی ریاست کی کمزوری مزاحمت کے سامنے عاجزی اور فلسطینیوں سے خائف ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈ اور حماس کی قیادت اس طرح کی بزدلانہ دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیادت شہادت کے راستے پر چل رہی ہے۔ دشمن کی طرف سے فلسطینی قیادت کو نشانہ بنانے کی بات کرنا بچگانہ سوچ کا مظہر ہے۔ حماس کی قیادت بچے نہیں کہ اسرائیلی دھمکیوں سے ڈر جائیں گے۔

ادھرعبرانی اور عرب ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مصر کے ایک وفد نے حال ہی میں غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔ اس دورے کے موقع پر اسرائیل نے حماس رہنماؤں یحییٰ السنوار اور مروان عیسیٰ کو قاتلانہ حملے میں شہید کرنے کا کا منصوبہ بنایا تھا مگر مصری وفد کی وجہ سے یہ کارروائی نہ ہوسکی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button