مقبوضہ فلسطین

رام اللہ میں اسرائیلی فوج کا احتجاجی ریلی پر حملہ، کئی مظاہرین زخمی

شیعت نیوز: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں یہودی آباد کاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پرفائرنگ اور آنسوگیس سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی نہتے فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کے عالم دین کی القدس میں فلسطینی فدائی حملوں کی حمایت

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے شمال مشرقی رام اللہ میں المغیر کے مقام پر الرفید کے علاقے کو یہودیانے کے خلاف ریلی نکالی۔ صیہونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج، ربڑ کی گولیوں کا استعمال، آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ جیسے پرتشدد حربے استعمال کیے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین کی عدالت کا اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کرنے پر بحرینی نوجوان کو سزا

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج نے نہتے فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی بے ہوش ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینیوں کو گہری چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں رام اللہ کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button