اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی ولی عہد بن سلمان کا عمران خان سے وفاقی وزیر علی زیدی کو برطرف کرنے کا مطالبہ

عمران خان علی زیدی کو قربانی کا بکرا بناکر سعودی آقاؤں کو خوش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے

شیعت نیوز :سعودی ولی عہد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید علی زیدی کو وزارت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :شیعہ دشمنی ،محمد بن سلمان کی اپنے ڈرائیور عمران خان کو ذلفی بخاری کو ہمراہ نا لانے کی ہدایت

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری کے بعد سعودی ولی عہد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ان کے ایک اور انتہائی قریبی دوست اور وفاقی کابینہ کے اہم شیعہ رکن وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔زرائع کے مطابق اسلام آباد میں موجود ایک اہم حکومتی شخصیت نے بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اپنے انتہائی قریبی ساتھی اور وفاقی وزیر سید علی زیدی کو وزارت سے محروم کر دیا جائے گا۔

تحریک انصاف حکومت کی شیعہ دشمنی وسعودی غلامی کی انتہا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مسلکی تعصب کی بنیاد پر وزیر اعظم عمران خان کو تنبیہ کی تھی کہ وہ آئندہ اپنے دورہ سعودی عرب سمیت پاکستان میں بھی اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتوں میں ذلفی بخاری کو ساتھ نا رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں :شاہ محمود قریشی کے ہوتے ہوئےعمران خان کو دشمنوں کی ضرورت نہیں

دوسری جانب یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وفاقی وزیر سید علی زیدی کو ہٹانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی ناراض اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے سعودی سفیر سے مدد مانگی تھی۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سید علی زیدی کو قربانی کا بکرا بناکر اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو راضی کرلییں گے تو دوسری جانب اپنے سعودی آقاؤں کو خوش کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button