مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کا الخلیل میں فوجیوں پر فدائی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

شیعت نیوز: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب ایک فدائی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کی ویب سائٹ ’’وائی نیٹ‘‘ ڈاٹ کام کے مطابق صیہونی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سےایک فلسطینی کو چاقو سے مسلح حالت میں گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود حکومت فلسطین کی بربادی میں امریکہ و اسرائیل کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔

عبرانی ویب سائٹ کے مطابق ایک فلسطینی کو مسجد ابراہیمی کے قریب سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گھات لگا کر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے فدائی حملہ کی کوشش کررہا تھا۔

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کے عالم دین کی القدس میں فلسطینی فدائی حملوں کی حمایت

خیال رہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے 5 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button