مشرق وسطی

شام: تل ابیض میں ریسٹورنٹ کے قریب کار بم دھماکہ میں 5 افراد جاں بحق

شیعت نیوز: شام کے شہر تل ابیض میں ہونے والے کار بم دھماکہ میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کل رات شام کے شہر تل ابیض کے ایک ریسٹورنٹ کے قریب کار بم دھماکہ ہوا۔ ترکی سے وابستہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دھماکہ مسلح کرد گروہوں نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج نے حلب – دمشق ہائی وے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا

شہر تل ابیض صوبہ رقہ میں واقع ہے اور یہ شام اور ترکی کی سرحد کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی فوج 9 اکتوبر2019 سے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شام و ترکی کی سرحدوں کو کرد ملیشیا سے پاک کرنے کے بہانے شمالی شام پر حملے کر رہی ہے ۔ ترکی کرد ملیشیاء کو دہشت گرد کہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہادت ہماری میراث ہے، شام میں جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی شہید

دوسری جانب شام کے حکام نے تاکید کی ہے کہ وہ اپنی ارضی سالمیت اور قومی اقتداراعلی کا دفاع کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button