مشرق وسطی

کویت کے امیر کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ پر مبارکباد

شیعت نیوز:کویت کے امیرشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے اپنے ایک پیغام میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

اطلاعات کے مطابق کویت کے امیر نے ایرانی صدر حسن روحانی کے نام ایک پیغام ارسال کیا ہے جس میں ایران کے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی گئي ہے۔ کویت کے ولیعہد نے بھی انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی صدر اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button