پاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

سپہ سالارِ اسلام قاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ کے خاتمے کا سبب بنے گی،علامہ مقصود ڈومکی

مظلوم کشمیری و فلسطینی عوام بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے

شیعت نیوز :سپہ سالارِ اسلام قاسم سلیمانی کی شہادت سے حریت پسندوں کو عالمی استعمار کے مقابلے میں ایک نئی قوت ملی ہے۔مظلوم کشمیری و فلسطینی عوام بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سردار شھید قاسم سلیمانی نے امریکی عزائم کو بدترین شکست دی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اطلاعات کے مطابق علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا ہے کہ امریکی حملے میں سپہ سالارِ اسلام قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شھادت نے امریکہ، اسرائیل اور دیگر سامراجی طاقتوں کے عنقریب خاتمے کو یقینی بنایا ہے۔لاڑکانہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدفت مسلمین،اصغریہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام شہدائے مدافعان حرم کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہناق تھا کہ شہید مدافع حرم سیدہ زینبؑ، جنرل قاسم سلیمانی نے عالم اسلام کے مقابلے میں عالمی استعماری قوتوں اور ان کے زرخرید تکفیری دہشتگردوں کو بدترین شکست دیتے ہوئے کمزور ترین بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شھید سردار قاسم سلیمانی کے چہلم کی مناسبت سے نشتر پارک میں عظیم الشان اجتماع

علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ شھید قاسم سلیمانی اور ان کے دیگر رفقاء نے شام و عراق میں امریکہ و اسرائیل کے حمایت یافتہ عالمی دہشتگرد جماعت داعش کا خاتمہ کر کے جہاں پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو محفوظ بنایا وہیں انھوں نے امریکہ و اسرائیل اور ان کے زرخرید عرب حکمرانوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔علامہ مقصود ڈومکی نے مزید کہا کہ شھید قاسم سلیمانی کے چہلم کی مناسبت سے 9 فروری کو ملک بھر میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماعات میں شیعہ و سنی قائدین اور عوام کی بھرپور شرکت نے واضع کردیا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران نھیں بلکہ پورے عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button