اہم ترین خبریںپاکستان

9فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی چہلم مدافعان حرم اہل بیتؑ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں،نثارفیضی

اجتماع سے مرکزی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد میں مدافعان حرم کے چہلم کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ، چہلم کا اجتماع بروز اتوار بلیوایریا جناح ایونیو پر منعقد کیا جائے گا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما ،دانشور حضرات سمیت ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے ۔اجتماع سے مرکزی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یوم یکجہتی کشمیر ،ایم ڈبلیوایم کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد

آج ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں شیعہ ملی تنظیمات کی خواتین کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،شعبہ خواتین ، امامیہ آرگنائزیشن شعبہ خواتین ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طالبات ،انجمن جانثاران اور انجمن دعائے زہراء کی خواتین عہدیداران نے شرکت کی اور 9 فروری کے پروگرامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈرجی بی کیپٹن شفیع کی آئینی حقوق کےحصول کیلئےاجتماعی استعفےاور الیکشن کے بائیکاٹ کی تجویز

اجتماع کے مرکزی کنوینئرنثار فیضی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہاکہ یہ اجتماع پیغام ہے کہ پاکستان کی عوام کے دل امریکہ مخالف مزاحمت کے بلاک سے ساتھ ڈھڑکتے ہیں اور پاکستان سمیت خطے سے امریکی نفوذ کا خاتمہ چاہتی ہےاس اجتماع چہلم کا مقصد عالم اسلام کے ان عظیم شہدائے مدافعان حرم کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں استعماری قوتوں کی آلہ کار دہشت گرد تنظیموں کے خلاف قیام کیا اور اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر بے شمار مسلمانوں کی جان و مال عصمت کا تحفظ ممکن بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ظلم و جبر کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نھیں سکتا، علامہ ناظر عباس تقوی

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے رفقا نے حرم اطہار اہلیبیت سمیت پورے ایشیائی ممالک کو داعش کے ناپاک پنچوں میں جانے سے بچایا ۔ لہذا یہ اجتماع اہلبیت ؑسے محبت رکھنے والے شیعہ سنی مسلمانوں کا مشترکہ اجتماع ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button