پاکستان کی اہم خبریں

ٹرمپ کا دو ریاستی امن منصوبہ بد نیتی پر مبنی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

امریکی استعمار غاصب اسرائیل کومضبوط کرنے کےحوالے سے مسلسل اقدام کر رہا ہے

شیعت نیوز : ٹرمپ کا دو ریاستی امن منصوبہ بدنیتی پر مبنی ہے۔امریکی صدر کے منصوبے کا مقصد فلسطین کو کمزوراور اسرائیل کو مضبوط کر نا ہے۔امریکی استعمار غاصب اسرائیل کومضبوط کرنے کےحوالے سے مسلسل اقدام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیل آف سینچری، ٹرمپ کی حماقتوں کا خمیازہ پوری دنیا بھگتےگی، علامہ راجہ ناصرعباس

اطلاعات کے مطابق صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دو ریاستی امن منصوبہ بیت المقدس سمیت ان تمام فلسطینی علاقوں کہ  جن پراسرائیل نے جبراََ قبضہ کیا ہوا ہے ان سب پراسرائیلی تسلت تسلیم کرتے ہوئے ان علاقوں کو اسرائیلی تحویل میں دینے کی سازش ہے۔زرائع کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے منصوبے کو فسلطینی اتھارٹی،حماس،ترکی،روس اور ایران نے فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ کا مشرق وسطی کیلئے امن فارمولہ دراصل امن دشمن فارمولہ ہے،صاحبزادہ حامد رضا

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اگرچند عرب ریاستیں غداری نہ کرتیں تو یہ منصوبہ سامنے نہ آتا۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی طرح مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھی چند عرب ممالک غداری کر کے پاکستان کو کشمیرکے حوالے سے دستبردار ہونے کیلئے پاکستان پر دباؤ ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :غلام عرب حکمرانوں نے سرزمین فلسطین سے خیانت کرکے ٹرمپ کو خوش کیا ہے، علامہ مقصودڈومکی

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ محسوس ہو رہا ہے کہ عمران خان بھی مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے پیش کئے گئے امن منصوبے کی طرز پر مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، اور اسی لئے وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے بار بار ثالثی کاتقاضا کر رہے ہیں، جو کہ لاکھوں کشمیری شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button