پاکستان

جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی باحفاظت بازیابی تک چین سے نھیں بیٹھیں گے، عارف حسین الجانی

ملک بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف ماورائے عدالت کاروائیاں افسوسناک اور قابل مذمت ہیں

شیعت نیوز :جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف پورے ملک میں بھرپور اور پر امن احتجاجی مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع کریں گے۔ملک بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف ماورائے عدالت کاروائیاں افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نئے پاکستان میں نئے سال کا تحفہ پہلے روز ہی ایک اور شیعہ عالم دین اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ

اطلاعات کے مطابق عارف حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر سے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی عدم بازیابی پر ملت جعفریہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ ناروا سلوک انتہائی حیران کن اور قابل مذمت ہے۔زرائع کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے لاہور میں امجلس عاملہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدہ جوانوں اور علماء کی فوری اور باحفاظت رہائی کے لئے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی ، جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع، مزید 2 شیعہ جوان گھروں سے اغواء

انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے رات کی تاریکی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بیگناہ شیعہ جوانوں اور علماء کو ماورائے عدالت حراست میں لیا جانا آئین و قانون پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ کا مسئلہ خیبر پختونخوا میں ملت تشیع کیلئے درد سر بنا ہوا ہے، علامہ وحید کاظمی

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او ملک بھر میں بھرپور اور پرامن احتجاجی تحریک کا آغاز کرتے ہوئےاپنے بے گناہ اور محب وطن جوانوں اور علماء کی فوری اور باحفاظت بازیابی کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button