اہم ترین خبریںپاکستان

امریکہ، اسرائیل اوربھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

امریکہ، بھارت اور اسرائیل مٹھی بھر دہشت گردوں کا ٹولہ ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل مٹھی بھر دہشت گردوں کا ٹولہ ہے، جو دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے، پاکستان کو ظالم اور مظلوم کا فرق کرنا ہوگا۔

یہ خبر لازمی پڑھیں: کراچی اور اسلام آباد میں 9فروری کو شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے مرکزی اجتماعات کا اعلان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی والدہ مرحومہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ شالیمار کالونی میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی کے علاوہ ملک خاور حسنین بھٹہ، محمد اقبال بھی موجود تھے۔

یہ خبر لازمی پڑھیں: تبدیلی سرکار سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، اب تو آٹا بھی عوام کی پہنچ سے بہت دور چلا گیا،علامہ اقتدارنقوی

اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی، جبکہ احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ امریکہ، اسرائیل، بھارت گٹھ جوڑ کی وجہ سے ایران، کشمیر، فلسطین اور خطہ میں جس ظلم و بربریت کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

یہ خبر لازمی پڑھیں:جس تبدیلی کیلئے عوام نے پی ٹی آئی کومینڈینٹ دیا اس کا دور دور تک نشان نظر نہیں آتا، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہاکہ یہ تینوں ممالک پاکستان کے دشمن ہیں اور ہر وقت اپنی سازشوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ، آج وقت آگیا ہے تمام مسلمان یکجا ہوکر ان انسانیت کے دشمنوں کا مقابلہ کریں، تاکہ اس کرہ ارض سے نفرتوں کے بیج بونے والوں کا خاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button