پاکستان

تبدیلی سرکار سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، اب تو آٹا بھی عوام کی پہنچ سے بہت دور چلا گیا،علامہ اقتدارنقوی

انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی پر تو روتے ہی تھے اب آٹےکی عدم دستیابی نے تو عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران بہت بلند بانگ دعوؤں کے بعد حکومت میں آئے تھے مگر ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا بلکہ اب تو آٹا بھی عوام کی پہنچ سے بہت دور چلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لینڈ ریفارمز ایکٹ عوامی ملکیتی زمینوں کو ہڑپ کرنیکا بہانہ ہے، آغاعلی رضوی

انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی پر تو روتے ہی تھے اب آٹےکی عدم دستیابی نے تو عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ آٹا چونکہ ہر شخص کی ضرورت ہے لہٰذا آٹے کی قلت نے ہر فرد کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور اسلام آباد میں 9فروری کو شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے مرکزی اجتماعات کا اعلان

حکومت کو چاہیئے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے اور خاص طور پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے۔ ایسے تمام عناصر جو آٹے کے بحران کا سبب بنے ہیں ان سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے بلکہ انہیں نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی عوام کیلئے پریشانی کا سبب نہ بن سکے۔

 

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: جس تبدیلی کیلئے عوام نے پی ٹی آئی کومینڈینٹ دیا اس کا دور دور تک نشان نظر نہیں آتا، علامہ احمد اقبال رضوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: لینڈ ریفارمز ایکٹ عوامی ملکیتی زمینوں کو ہڑپ کرنیکا بہانہ ہے، آغاعلی رضوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: مہنگائی میں ہوشربا اضافے کےخلاف حکومتی سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس

متعلقہ مضامین

Back to top button