یوکرائن کے وزیراعظم نے استعفی دیدیا

18 جنوری, 2020 03:48

شیعت نیوز:یوکرائن کے وزیراعظم اولیکسی ہونچرک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیر اعظم نے حکومت کے اندرونی اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیراعظم اولیکسی ہونچرک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اس نے اپنی عزت اور ساکھ پر اٹھنے والے شکوک و شبہات کو ختم کرنے کیلئے اپنا استعفیٰ صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھجوا دیا ہے۔ادھر یوکرائن کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاہے کہ انہیں استعفیٰ موصول ہوگیاہے اور ا س پر جلد ردعمل ظاہرکیاجائے گا۔

1:30 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔