اہم ترین خبریںدنیا

ایران کے حملے میں زخمی امریکی فوجی جرمنی و کویت منتقل

شیعت نیوز:پنٹاگون کے کئی حکام نے کہا ہے کہ ایران کے میزائلی حملے میں زحمی ہونے والے امریکی فوجی ، جرمنی کے لنڈاشٹون شہر اور کویت میں امریکہ کے فوجی ہاسپٹل میں بھرتی کئے گئے ہیں۔نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے جمعرات کی رات ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عین الاسد ایئربیس پر ایران کے میزائلی حملے میں گیارہ امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آٹھ جنوری کو امریکی دہشت گردی کا جواب دیتے ہوئے عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد امریکی ایئربیس اور اربیل میں امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کی انتقامی کارروائی میں امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوی ہے۔ یہاں تک کہ طبی وسائل کم پڑ جانے کی بنا پر زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بغداد میں امریکی اسپتال میں پہنچایاگیا۔امریکی ٹی وی چینل سی این این ، نیوز ایجنسی رویٹرز اور جرمن اخبار بیلڈ نے اپنی رپورٹوں میں ایران کے میزائلی حملے کی رات امریکی فوجیوں کے اندر بھاری خوف و ہراس اور عین الاسد ایئربیس میں پائی جانے والی بیچینی و آشفتگی کا جائزہ لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button