پاکستان کی اہم خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)

پی ٹی آئی رہنما اعجازچوہدری اورصحافیوں کے وفدکی قاسم سلیمانی کی شہادت پر قونصل جنرل سے تعزیت

قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان علمی، تجارتی، ثقافتی اور سیاحتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی

شیعت نیوز: لاہور میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری سے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری اور لاہور کے صحافیوں کے نمائندہ وفد نے الگ الگ ملاقات کی اور حاج قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے جنرل قاسم کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ پر امریکا اور داعش کے سوا کوئی خوش نہیں، جوادظریف

اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور پوری ملتِ پاکستان ہر موقع پر ایران کیساتھ ہے اور اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اعجاز چودھری نے قونصلیٹ میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی درج کئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے 25برس کے دوران 9 مسلم ممالک کو راکھ کا ڈھیر بنایا اور ایک کروڑ دس لاکھ مسلمان شہید کیے ،علامہ اقتدارنقوی

قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان علمی، تجارتی، ثقافتی اور سیاحتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پر فیڈرل پیس کمیٹی تحریک انصاف کے چئیرمین محمود غزنوی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق مرکزی صدر آئی ایس اویافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ کی فوری بازیابی کا حکم

قبل ازیں لاہور کے صحافیوں کے نمائندہ وفد نے ایرانی قونصلیٹ لاہور میں قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری سے ملاقات کی اور ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تسلیت و تعزیت پیش کی۔ وفد نے قونصل جنرل ایران کو بتایا کہ پاکستان کے عوام اس موقع پر ایران کیساتھ ہیں اور پاکستانی صحافیوں نے کھل کر ایران کا ساتھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم حالیہ طوفانی برفباری سے مشکلات کے شکار عوام کو خصوصی گرانٹ کا اعلان کریں، آغا علی رضوی

قونصل جنرل ایران نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں سے توقع رکھتا ہوں کہ اپنے قلم سے پاک ایران دوستی کو مزید مستحکم بنائیں گے۔ ایران پاکستان کا برادر اور ہمسایہ ملک ہے جس کی اولین ترجیح امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔ صحافی وفد میں قاضی طارق عزیز، سید سبطین حیدر، بدر چشتی، علی عمران چٹھہ، علی رضا رحمانی اور قاسم جٹ شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button