پاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

سردار شہید قاسم سلیمانی نے تحریک آزادی قدس میں نئی روح پھونک دی ہے، علامہ وحید کاظمی

عالم اسلام کے خلاف جارح پالیسیاں اور بزدلانہ حملے امریکی سامراج کے خاتمے کا پیش خیمہ ہیں

شیعت نیوز :سردار شہید قاسم سلیمانی فقط اسلامی جمہوریہ ایران ہی نھیں بلکہ وہ پاکستان سمیت پورے عالم اسلام کے دفاع میں کے حوالے سے سرگرم تھے۔عالم اسلام کے خلاف جارح پالیسیاں اور بزدلانہ حملے امریکی سامراج کے خاتمے کا پیش خیمہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :جنرل قاسم سلیمانی نے امت مسلمہ کوداعشی درندوں سےنجات دلائی، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہاٹ کے زیر اہتمام سردار شہید قاسم سلیمانی، شہید مجاہد ابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر باوفا ساتھوں کی یاد میں منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی کے جذبے اور ان کی جدوجہد کو محض الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،شہادت ان کے نزدیک زندگی سے افضل تھی۔ شام و عراق اور یمن کے لئے ان کے کارنامے ناقابل فراموش ہیں۔انھوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی فقط اسلامی جمہوریہ ایران ہی نہیں بلکہ وہ پاکستان سمیت پورے عالم اسلام کے دفاع کے حوالے سے سرگرم تھے۔

یہ بھی پڑھیں :مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام امریکہ مخالف احتجاجی ریلی

علامہ سید وحید کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ عالم اسلام کے خلاف جارح پالیسیاں اور بزدلانہ حملے امریکی سامراج کے عنقریب خاتمے کا پیش خیمہ ہیں۔شہید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت نے تحریک مقاومت میں نئی روح پھونک دی ہے۔ مجلس ترحیم کے اجتماع میں شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ حمید حسین امامی، امامیہ علماء کونسل کے علامہ سید قیصر عباس الحسینی، قومی وحدت کونسل کے چیئرمین علامہ سید عبدالحسین الحسینی، علامہ محمد باقر منتظری، علامہ سید ثاقب حسین شیرازی، علامہ اشرف علی قرائتی کے علاوہ دیگر علماء،مشران قوم نے بھی کثہر تعاد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button