اہم ترین خبریںدنیا

عین الاسد بیس کے 224 زخمی اسرائیل منتقل کیئے گئے، اسرائیلی میڈیا

شیعت نیوز۔غاصب صیہونی ریاست اورامریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔

ایران کی جانب سے عراق میں امریکہ کی سب سے اہم ترین بیس عین الاسد پر میزائل حملوں کے بعد ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ وہاں پر موجود کسی امریکی فوجی کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بیس عین الاسد پر حملے کے بعد امریکی جہازوں نے 224 زخمی فوجیوں کو اسرائیل منتقل کیا ہے۔
گزشتہ روز ایرانی سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے کمانڈر حاجی زادہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ ہمارے حملے کے بعد کم از کم 9 سی ون 30 جہاز زخمیوں کو لے کر اردن اور اسرائیل گئے ہیں جس کی دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں جبکہ شینوک ہیلی کاپٹروں کی ایک بڑی تعداد نے زخمیوں کو بغداد میں قائم امریکی ہسپتال بھی منتقل کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملے میں 80 امریکی فوجی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button