پاکستان

شیطان بزرگ امریکہ عالم امن کے لئے سنگین خطرہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

پاکستانی قوم اپنے ہمدرد اور مخلص دوست حاج قاسم سلیمانی کو کبھی فراموش نھیں کرے گی

شیعت نیوز :شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستانی قوم اپنے ہمدرد اور مخلص دوست حاج قاسم سلیمانی کو کبھی فراموش نھیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور ایران کےتاریخی رشتے ہیں،ایران ہی امریکا کا نشہ اتارے گا، جنرل (ر) اسلم بیگ

اطلاعات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ کی عالمی امن اور اسلام مخالف جارحانہ پالیسیوں کیینخلاف جو ردعمل سعودی سربراہی میں بننے والا اسلامی فوجی اتحاد کی طرف سے آنا چاہئے تھا،اس ردعمل کا بھرپور اور عملی مظاہرہ عالمی اقتصادی پابندیوں میں جکڑے ہوئے یک و تنہا اسلامی ملک ایران نے کر دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں :وائٹ ہاؤس کی ترجمانی، شاہ محمودقریشی مستعفیٰ ہوجائیں، ایم ڈبلیوایم کا مطالبہ

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم انسانیت کا کھلا اور بدترین دشمن ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو عراق کے سرکاری دورے کے دوران نشانہ بنا کر عالمی قوانین کے خلاف اپنے عزائم واضح کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شاہ محمود قریشی کو ملک و قوم کے وقار سے زیادہ امریکی مفادات عزیز ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ پر یہ حقیقت آشکار ہوچکی ہے کہ امریکہ مختلف حیلوں بہانوں سے مسلمان ممالک کو تباہ کرتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نھیں ہونے دیں گے،علامہ محمد حسین اکبر

افغانستان اور عراق میں لاکھوں افراد کے قتل کے ذمہ دار امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی سفارت خانہ پاکستان کیخلاف سرگرم، کوئٹہ میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد کا حملہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو ایران کے خلاف پر تولنے کا نتیجہ اس کی سوچ سے بھی زیادہ سنگین ملا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button