اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان کے قول و فعل میں بہت تضاد ہے، علامہ رمضان توقیر

علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ ہم کسی صورت پاکستان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے

شیعت نیوز: علامہ محمد رمضان توقیر نے کہاکہ بغداد میں امریکہ کی طرف سے معروف مسلمان کمانڈر پر حملہ کھلی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، قاسم سلیمانی مسلمانوں کا ہیرو ہے، پاکستان کی سرزمین ایران کے خلاف کسی صورت استعمال نہیں ہونی چاہیئے، کارکنان و ایران سے محبت رکھنے والے پاکستانی اداروں کا احترام برقرار رکھتے ہوئے پاکستان میں تفرقہ پھیلانے والی تنقید سے گریز کرتے ہوئے عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل اور ان کے حواریوں کے خلاف بھرپور آواز میں کلمہ حق بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیر اہتمام شہید سلیمانی ؒ ورفقاءکی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

ان خیالات کا اظہارشیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان کے نجی ہوٹل میں شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر علامہ کاظم حسین مطہری اور سٹی صدر سید انصار علی شاہ زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ انہوںنےاعلان کیاکہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر پورے پاکستان میں جمعہ دس جنوری کو یوم احتجاج منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی جماعت اہل سنت کا قاسم سلیمانی کی شہادت اور امریکی حملے کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان

علامہ رمضان توقیر نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسین سے احتجاجی جلوس بنوں روڈ تک نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر مظلوم کے ساتھی و حمایتی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں، جنرل قاسم سلیمانی اور مہدی مہندس شہید عام شخصیات نہیں تھے، عراق، لبنان، شام اور فلسطین میں اسلام دشمنوں کے خلاف علم جہاد بلند کرکے بے پناہ وسائل رکھنے والے اسلام دشمنوں کو شکست کا سہرا قاسم سلیمانی شہید کے سر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیوایم کے وفدکی جعفریہ الائنس کے رہنماؤں سے قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت

انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں زیارات کرنے والے مذکورہ شہداء کی قربانیوں کے طفیل زیارت کر رہے ہیں۔ علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ ایران وہ واحد ملک ہے، جس نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا، اہران پاکستان بارڈر اتنی طویل ہونے کے باوجود پاکستان و ایران کی فوجیں تعینات نہیں ہیں۔ ایران و پاکستان کے درمیان محبتوں و اعتماد کا رشتہ یہ، ہر مشکل گھڑی میں برادر اسلامی ملک ایران نے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے، لہذا تمام حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستانی حکومت کو ایران امریکہ تنازعہ پر محتاط پالیسی اختیار کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کےتاریخی رشتے ہیں،ایران ہی امریکا کا نشہ اتارے گا، جنرل (ر) اسلم بیگ

علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ ہم کسی صورت پاکستان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، امریکہ نے بغداد حملہ میں بہن الاقوامی قوانین سمیت عراقی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے، بغداد حملہ کے اثرات مشرق وسطیٰ پر گہرے مرتب ہوں گے اور اگر اس معاملے پر پاکستان حکومت نے امریکہ حمایت پالیسی اختیار کی تو پاکستان کے اندر بھی گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حاج قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں بہیمانہ قتل کے خلاف اہلیان پشاور کا جمعہ کو احتجاجی جلسے کا اعلان

انھوں نے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں بہت تضاد ہے، عمران خان کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے غلام در غلام بننے کے بجائے اپنی خود مختاری اور پاکستان میں بسنے والے کروڑوں اہل تشیع کے جذبات و احساسات کا خیال کرنا ہوگا، شیعہ علماء کونسل کل جمعہ سے اپنے احتجاج کا سلسلہ شروع کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button