اہم ترین خبریںپاکستان

امریکہ عالم اسلام کا بدترین اور مکار دشمن ہے، اصغریہ آرگنائزیشن کراچی

احتجاجی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء سید علی حسین نقوی نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے قاسم سلیمانی اور ابو مہدی کو شہید کیا۔

شیعت نیوز: اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین اور شیعیان حیدر کرار گلشن حدید کی جانب سے عراق میں مجاہدِ عظیم شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس پر امریکی حملے کے خلاف "مردہ باد امریکہ ریلی” کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بچوں اور خواتین نے بھی ریلی میں شرکت کی اور امریکہ مخالف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی جماعت اہل سنت کا قاسم سلیمانی کی شہادت اور امریکی حملے کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری کامران رضا سومرو نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا بدترین اور مکار دشمن ہے۔ اسے جب بھی موقع ملا اس نے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا۔ امریکی کی دوستی کو بدترین دشمنی میں بدلتے ہوئے مسلمان حکمرانوں نے متعدد بار دیکھا ہے۔ عالم اسلام کو اپنی بقاء و سالمیت کے لیے امریکی حصار سے باہر نکلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیوایم کے وفدکی جعفریہ الائنس کے رہنماؤں سے قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ کے مرکزی رہنماء غلام رضا جعفری نے کہا عراق کے اندر امریکہ کی نگرانی میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے انبیاء و اصحاب کرام رضوان اللہ کی قبروں کو مسمار کرکے اجساد مبارکہ کی توہین جیسے انتہائی اقدام شروع کر دیئے تھے، جنہیں روکنے کے لیے جنرل قاسم سلمانی نے علم جہاد بلند کیا اور عراق کو داعش کے نجس وجود سے پاک کیا۔ مقدسات کی حفاظت کرنے والے قاسم سیلمانی امت مسلمہ کے عظیم سپاہی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیر اہتمام شہید سلیمانی ؒ ورفقاءکی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

احتجاجی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء سید علی حسین نقوی نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے قاسم سلیمانی اور ابو مہدی کو شہید کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حاج قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں بہیمانہ قتل کے خلاف اہلیان پشاور کا جمعہ کو احتجاجی جلسے کا اعلان

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ الزہرا کے پرنسل مولانا محمد حسین الحسینی نے کہا امریکہ کا یہ بزدلانہ فعل اس کے زوال کی نوید ثابت ہوگا۔ اب مصلحت پسندی کی بجائے جرات مندانہ فیصلوں کی گھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button